کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حیلوں کا بیان
باب
اس یتیم لڑکی میں جو مرغوب ہوحیلہ جوئی اور اس کا مہر پورامقرر نہ کرنے کا یبان
حدیث نمبر
6496
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ کَانَ عُرْوَةُ يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ وَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لَا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَی فَانْکِحُوا مَا طَابَ لَکُمْ مِنْ النِّسَائِ قَالَتْ هِيَ الْيَتِيمَةُ فِي حَجْرِ وَلِيِّهَا فَيَرْغَبُ فِي مَالِهَا وَجَمَالِهَا فَيُرِيدُ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا بِأَدْنَی مِنْ سُنَّةِ نِسَائِهَا فَنُهُوا عَنْ نِکَاحِهِنَّ إِلَّا أَنْ يُقْسِطُوا لَهُنَّ فِي إِکْمَالِ الصَّدَاقِ ثُمَّ اسْتَفْتَی النَّاسُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَيَسْتَفْتُونَکَ فِي النِّسَائِ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ
ابوالیمان، شعیب، زہری، عروہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے آیت، ﴿وَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لَا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَی فَانْکِحُوا﴾، کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ اس یتیم لڑکی کے متعلق ہے جو ولی کی پرورش میں ہو، ولی اس کے مال اور خوبصورتی کی وجہ سے اس کی طرف رغبت رکھتا ہوں اور چاہتاہو کہ وہ اس دستور سے کم مہر میں نکاح کرے تو ان لوگوں کو ان سے نکاح کرنے کی ممانعت کی گئی مگر یہ کہ وہ مہر پورا کرنے میں انصاف سے کام لیں (تواجازت ہے) پھر لوگوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے بعد مسئلہ دریافت کیا تو ﷲ نے آیت، ﴿وَيَسْتَفْتُونَکَ فِي النِّسَائِ﴾، نازل فرمائی اور پوری حدیث بیان کی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment