کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قسموں اور نذروں کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا" وایم اللہ" فرمانا۔
حدیث نمبر
6187
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْثًا وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَطَعَنَ بَعْضُ النَّاسِ فِي إِمْرَتِهِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنْ کُنْتُمْ تَطْعَنُونَ فِي إِمْرَتِهِ فَقَدْ کُنْتُمْ تَطْعَنُونَ فِي إِمْرَةِ أَبِيهِ مِنْ قَبْلُ وَايْمُ اللَّهِ إِنْ کَانَ لَخَلِيقًا لِلْإِمَارَةِ وَإِنْ کَانَ لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ وَإِنَّ هَذَا لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ بَعْدَهُ
قتیبہ بن سعید، اسماعیل بن جعفر، عبد ﷲ بن دینار ابن عمرے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا اور اسامہ بن زید کو اس کا امیر مقررکیا، بعض لوگوں نے ان کی سرداری پرطعن کیا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہوکر فرمایا کہ اگر تم اس کی سرداری پرطعن کرتے ہو اس سے پہلے اس کے باپ کی سرداری پر بھی طعن کرچکے ہو قسم خدا کی وہ امارت کا مستحق تھا اور لوگوں میں میرے نزدیک وہ زیادہ محبوب تھا اور اس کے بعد یہ (یعنی حضرت اسامہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ) لوگوں میں میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment