کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنگ کرنے کا بیان
باب
سلطان کے علاوہ کوئی شخص اپنے گھر والوں کو یا دوسروں کو ادب سکھائے۔
حدیث نمبر
6384
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَائَ أَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاضِعٌ رَأْسَهُ عَلَی فَخِذِي فَقَالَ حَبَسْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسَ وَلَيْسُوا عَلَی مَائٍ فَعَاتَبَنِي وَجَعَلَ يَطْعُنُ بِيَدِهِ فِي خَاصِرَتِي وَلَا يَمْنَعُنِي مِنْ التَّحَرُّکِ إِلَّا مَکَانُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ التَّيَمُّمِ
اسماعیل، مالک، عبدالرحمن بن قاسم، قاسم، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ آئے اس وقت رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر مبارک میری ران پر رکھے ہوئے تھے، انہوں نے کہا تو نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو اس حال میں روکا کہ وہ پانی کے پاس نہیں ہیں اور مجھ پر ناراض ہوئے اور اپنے ہاتھ سے میری کوکھوں میں مارنے لگے، اور مجھ کو ہلنے سے کوئی چیز مانع نہ تھی سوائے اس کے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میری ران پر اپنا سر مبارک رکھے ہوئے تھے- چناچہ ﷲ نے آیت تیمم نازل کی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment