کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قسموں اور نذروں کا بیان
باب
اپنے باپوں کی قسم نہ کھاؤ۔
حدیث نمبر
6205
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدْرَکَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَهُوَ يَسِيرُ فِي رَکْبٍ يَحْلِفُ بِأَبِيهِ فَقَالَ أَلَا إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ مَنْ کَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ أَوْ لِيَصْمُتْ
عبد ﷲ بن مسلمہ مالک، نافع، حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس پہنچے اس وقت وہ گھوڑے پرسوار تھے، اور اپنے باپ کی قسم کھا رہے تھے، آپ نے فرمایا خبردار ﷲ تعالی تمہیں اس بات سے منع فرماتا ہے کہ اپنے باپوں کی قسم کھاؤ جس شخص کوقسم کھانا ہے تو وہ ﷲ کی قسم کھائے یا خاموش رہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment