کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
فرائض کی تعلیم کا بیان
باب
اس امر کا بیان کہ عور ت ولاء کی مستحق ہوگی۔
حدیث نمبر
6311
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَرَادَتْ عَائِشَةُ أَنْ تَشْتَرِيَ بَرِيرَةَ فَقَالَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُمْ يَشْتَرِطُونَ الْوَلَائَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ
حفص بن عمر، ہمام، نافع، حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے بریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کوخرید نے کا ارادہ کیا تو انہوں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ وہ لوگ ولاء کی شرط اپنے لئے کرتے ہیں تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اسکوخرید لواس لئے کہ ولاء اسی کے لئے جواس کو آزاد کرے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment