کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
فرائض کی تعلیم کا بیان
باب
قیافہ شناسی کا بیان
حدیث نمبر
6321
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ مَسْرُورٌ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ دَخَلَ عَلَيَّ فَرَأَی أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ وَزَيْدًا وَعَلَيْهِمَا قَطِيفَةٌ قَدْ غَطَّيَا رُئُوسَهُمَا وَبَدَتْ أَقْدَامُهُمَا فَقَالَ إِنَّ هَذِهِ الْأَقْدَامَ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ
قتیبہ بن سعید، سفیان، زہری، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میرے پاس رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو آپ بہت خوش تھے اور فرمایا- اے عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کیا تم نے نہیں دیکھا کہ مجزز مدلجی آیا اور اسامہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور زید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کودیکھا اور ان دونوں پر ایک چادر پڑی تھی جس سے وہ اپنے سروں کو چھپائے ہوئے تھے، اور ان کے پیر کھلے ہوئے تھے تو اس نے کہا کہ یہ پاؤں ایک دوسرے سے ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment