کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
فرائض کی تعلیم کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو غیر کواپنا باپ بتائے
حدیث نمبر
6317
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ ادَّعَی إِلَی غَيْرِ أَبِيهِ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ فَذَکَرْتُهُ لِأَبِي بَکْرَةَ فَقَالَ وَأَنَا سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مسدد، خالد بن عبد ﷲ ، خالد، ابوعثمان، حضرت سعد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جوشخص کسی غیر شخص کو اپنا باپ بنالے اور وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں تو جنت اس پرحرام ہے، سعد کا بیان ہے کہ میں نے اس کو ابوبکر سے بیان کیا تو انہوں نے کہا کہ اس کو میرے دونوں کانوں نے اور میرے قلب نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنا اور محفوظ رکھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment