Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1736,TotalNo:6387


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنگ کرنے کا بیان
باب
تعریض کے متعلق جو منقول ہے
حدیث نمبر
6387
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ فَقَالَ هَلْ لَکَ مِنْ إِبِلٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ مَا أَلْوَانُهَا قَالَ حُمْرٌ قَالَ هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأَنَّی کَانَ ذَلِکَ قَالَ أُرَاهُ عِرْقٌ نَزَعَهُ قَالَ فَلَعَلَّ ابْنَکَ هَذَا نَزَعَهُ عِرْقٌ
اسماعیل، مالک، ابن شہاب، سعید بن مسیب، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک اعرابی آیا اور عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میری بیوی نے سیاہ بچہ جنا ہے، آپ نے فرمایا کہ کیا تیرے پاس کوئی اونٹ ہے؟ اس نے کہا کہ ہاں، آپ نے فرمایا کہ کس رنگ کے اس نے کہا کہ سرخ ہیں، آپ نے فرمایا کہ اس میں کوئی بھورا بھی ہے، اس نے کہا کہ ہاں، آپ نے فرمایا کہ یہ کہاں سے ہوا اس نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس کی اصل نے ایسا ہی نکالا ہوگا، آپ نے فرمایا کہ تیرے اس بچہ کو بھی اصل نے شاید ایسا ہی نکالا ہوگا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment