Tuesday, November 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2015,TotalNo:6666


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب
جس نے لوگوں کو مشقت میں ڈالا، تو اللہ اس کو مشقت میں ڈالے گا۔
حدیث نمبر
6666
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ طَرِيفٍ أَبِي تَمِيمَةَ قَالَ شَهِدْتُ صَفْوَانَ وَجُنْدَبًا وَأَصْحَابَهُ وَهُوَ يُوصِيهِمْ فَقَالُوا هَلْ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ وَمَنْ يُشَاقِقْ يَشْقُقْ اللَّهُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقَالُوا أَوْصِنَا فَقَالَ إِنَّ أَوَّلَ مَا يُنْتِنُ مِنْ الْإِنْسَانِ بَطْنُهُ فَمَنْ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يَأْکُلَ إِلَّا طَيِّبًا فَلْيَفْعَلْ وَمَنْ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يُحَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ بِمِلْئِ کَفِّهِ مِنْ دَمٍ أَهْرَاقَهُ فَلْيَفْعَلْ قُلْتُ لِأَبِي عَبْدِ اللَّهِ مَنْ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُنْدَبٌ قَالَ نَعَمْ جُنْدَبٌ
اسحق واسطی، خالد، جریری، طریف ابوتمیمہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں صفوان، جندب اور ان کے ساتھیوں کے پاس موجود تھا کہ وہ لوگوں کو نصیحت کر رہے تھے کہ کسی نے پوچھا کہ کیا تم نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے کچھ سنا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے شہرت کی خواہش کی تو قیامت کے دن ﷲ (ان کی اس نیت کو) ظاہر کردے گا، اور فرمایا کہ جس نے کسی کو مشقت میں ڈالا تو ﷲ تعالی قیامت کے دن اس کو مشقت میں ڈالے گا، ان لوگوں نے کہا کہ ہمیں اور نصیحت کریں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے انسان کا پیٹ سڑتا ہے اس لئے اگر کوئی پاکیزہ چیز ہی کھا سکے تو ایسا کرے اور جو شخص یہ چاہے کہ اس کے اور بہشت کے درمیان چلو بھر خون جو اس نے ناحق بہایا ہو حائل نہ ہو تو چاہے تو ایسا کرے، میں نے ابوعبد ﷲ سے کہا کہ کون کہتا ہے کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کیا جندب نے کہا کہ ہاں، جندب نے کہا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment