کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب
راستہ میں فتوی دینے اور فیصلہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر
6667
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَيْنَمَا أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَارِجَانِ مِنْ الْمَسْجِدِ فَلَقِيَنَا رَجُلٌ عِنْدَ سُدَّةِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَتَی السَّاعَةُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَعْدَدْتَ لَهَا فَکَأَنَّ الرَّجُلَ اسْتَکَانَ ثُمَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَعْدَدْتُ لَهَا کَبِيرَ صِيَامٍ وَلَا صَلَاةٍ وَلَا صَدَقَةٍ وَلَکِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ قَالَ أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، سالم بن ابی الجعد، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک بار میں اور نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم دونوں مسجد سے باہر نکل رہے تھے مسجد کے دروازے پر ہم ایک شخص ملا اس نے پوچھا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم قیامت کب آئے گی، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے اس کے لئے کیا ساما ن کر رکھا ہے؟ وہ کچھ خاموش سا ہوگیا پھر اس نے کہا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میں نے اس کیلئے زیادہ روزے نماز اور صدقہ کا سامان مہیا نہیں کیا ہے لیکن میں ﷲ تعالی اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں تو آپ نے فرمایا کہ تو اس کے ہمراہ ہوگا جس سے تو محبت کرتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment