کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
فتنوں کا بیان
باب
یہ باب ترجمۃ الباب سے خالی ہے
حدیث نمبر
6621
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَرْيَمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ الْأَسَدِيُّ قَالَ لَمَّا سَارَ طَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ وَعَائِشَةُ إِلَی الْبَصْرَةِ بَعَثَ عَلِيٌّ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ وَحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ فَقَدِمَا عَلَيْنَا الْکُوفَةَ فَصَعِدَا الْمِنْبَرَ فَکَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ فَوْقَ الْمِنْبَرِ فِي أَعْلَاهُ وَقَامَ عَمَّارٌ أَسْفَلَ مِنْ الْحَسَنِ فَاجْتَمَعْنَا إِلَيْهِ فَسَمِعْتُ عَمَّارًا يَقُولُ إِنَّ عَائِشَةَ قَدْ سَارَتْ إِلَی الْبَصْرَةِ وَ وَاللَّهِ إِنَّهَا لَزَوْجَةُ نَبِيِّکُمْ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَکِنَّ اللَّهَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی ابْتَلَاکُمْ لِيَعْلَمَ إِيَّاهُ تُطِيعُونَ أَمْ هِيَ
عبد ﷲ بن محمد، یحییٰ بن آدم، ابوبکر بن عیاش، ابوحصین، ابومریم، عبد ﷲ بن زیاد، اسد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب طلحہ اور زبیر اور حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا بصرہ کی طرف روانہ ہوئے تو حضرت علی نے عمار بن یاسر اور حسین بن علی کو کوفہ بھیجا یہ دونوں ہمارے پاس کوفہ آئے اور منبر پر چڑھ گئے حضرت حسین اوپر اور حضرت عمار بن یاسر نیچے والے سیڑھی پرتھے، ہم لوگ ان کے ارد گرد اکٹھے ہوگئے، میں نے عمار بن یاسر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا بصرہ کی طرف روانہ ہوگئی ہیں اور خدا کی قسم وہ دنیا اور آخرت میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی بیوی ہیں لیکن ﷲ تبارک وتعالی تمہیں آزماتا ہے کہ تم حضرت علی کی اطاعت کرتے ہو یاحضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کی اطاعت کرتے ہو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment