کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
آسمانوں اور زمین اور دوسری چیزوں کے پیدا کرنے کا بیان
حدیث نمبر
6942
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِي شَرِيکُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِتُّ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ لَيْلَةً وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَهَا لِأَنْظُرَ کَيْفَ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ فَتَحَدَّثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَهْلِهِ سَاعَةً ثُمَّ رَقَدَ فَلَمَّا کَانَ ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ أَوْ بَعْضُهُ قَعَدَ فَنَظَرَ إِلَی السَّمَائِ فَقَرَأَ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَی قَوْلِهِ لِأُولِي الْأَلْبَابِ ثُمَّ قَامَ فَتَوَضَّأَ وَاسْتَنَّ ثُمَّ صَلَّی إِحْدَی عَشْرَةَ رَکْعَةً ثُمَّ أَذَّنَ بِلَالٌ بِالصَّلَاةِ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی لِلنَّاسِ الصُّبْحَ
سعید بن ابی مریم، محمد بن جعفر، شریک بن عبد ﷲ بن ابی نمر، کریب، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک رات جب کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم حضرت میمونہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے پاس تھے، حضرت میمونہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے پاس رہا تاکہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی رات کی نماز کی کیفت دیکھ سکوں، آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے تھوڑی دیر تک اپنی بیوی سے بات چیت کی پھر سو رہے، پس جب رات کا آخری تہائی یا اس کا کوئی حصہ آ گیا تو آپ بیٹھ گئے اور آسمان کی طرف دیکھ کر آیت ﴿إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ۔ ِأُولِي الْأَلْبَابِ﴾ تک پڑھی، پھر آپ کھڑے ہوئے اور وضو کیا اور مسواک کی، پھر آپ نے گیارہ رکعتیں پڑھیں، پھر حضرت بلال رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے نماز کے لئے اذان کہی تو آپ نے دو رکعت نماز پڑھی، پھر باہر تشریف لے گئے اور لوگوں کو فجر کی نماز پڑھائی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment