Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2290,TotalNo:6941


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
اللہ کا قول کہ بے شک اللہ آسمانوں اور زمین کو ٹلنے سے روکے ہوئے ہے۔
حدیث نمبر
6941
حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَائَ حَبْرٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّ اللَّهَ يَضَعُ السَّمَائَ عَلَی إِصْبَعٍ وَالْأَرْضَ عَلَی إِصْبَعٍ وَالْجِبَالَ عَلَی إِصْبَعٍ وَالشَّجَرَ وَالْأَنْهَارَ عَلَی إِصْبَعٍ وَسَائِرَ الْخَلْقِ عَلَی إِصْبَعٍ ثُمَّ يَقُولُ بِيَدِهِ أَنَا الْمَلِکُ فَضَحِکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ
موسی، ابواعوانہ، اعمش، ابراہیم، علقمہ،حضرت عبد ﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی عالم رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچا اور کہا کہ اے محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ﷲ تعالیٰ آسمانوں کو ایک انگلی پر، اور زمین کو ایک انگلی پر اور پہاڑ ایک انگلی پر، درخت اور نہروں کو ایک انگلی پر، اور تمام مخلوق کو ایک انگلی پر رکھے گا، پھر اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرمائے گا کہ میں بادشاہ ہوں تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہنسے اور آیت ﴿وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ﴾، (ان لوگوں نے خدا کی قدر نہ کی جس قدر کرنی چاہئے تھی) پڑھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment