Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2120,TotalNo:6771


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
آرزو کرنے کا بیان
باب
ایک عورت کے خبر دینے کا بیان
حدیث نمبر
6771
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ قَالَ قَالَ لِي الشَّعْبِيُّ أَرَأَيْتَ حَدِيثَ الْحَسَنِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَاعَدْتُ ابْنَ عُمَرَ قَرِيبًا مِنْ سَنَتَيْنِ أَوْ سَنَةٍ وَنِصْفٍ فَلَمْ أَسْمَعْهُ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ هَذَا قَالَ کَانَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ سَعْدٌ فَذَهَبُوا يَأْکُلُونَ مِنْ لَحْمٍ فَنَادَتْهُمْ امْرَأَةٌ مِنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَحْمُ ضَبٍّ فَأَمْسَکُوا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُوا أَوْ اطْعَمُوا فَإِنَّهُ حَلَالٌ أَوْ قَالَ لَا بَأْسَ بِهِ شَکَّ فِيهِ وَلَکِنَّهُ لَيْسَ مِنْ طَعَامِي
محمد بن ولید، محمد بن جعفر، شعبہ، توبہ عنبری سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے شعبی نے کہا کہ کیا تم نے حسن بصری کی حدیث سنی کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے مرسلا روایت کرتے ہیں حالانکہ میں حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس تقریبا ڈیڑھ یا دو سال تک رہا، لیکن میں نے ان کو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اس حدیث کے سوا کوئی حدیث روایت کرتے ہوئے نہیں سنا، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ جن میں حضرت سعد بھی تھے، گوشت کھا رہے تھے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ایک بیوی نے پکار کر کہا کہ وہ گوہ کا ہے اس لئے وہ لوگ رک گئے تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کھاؤ اس لئے کہ حلال ہے یا فرمایا (راوی کو شک ہے) کہ اس میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن یہ میرا کھانا نہیں ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment