کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
حدیث نمبر
6936
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ثَلَاثَةٌ لَا يُکَلِّمُهُمْ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ رَجُلٌ حَلَفَ عَلَی سِلْعَةٍ لَقَدْ أَعْطَی بِهَا أَکْثَرَ مِمَّا أَعْطَی وَهُوَ کَاذِبٌ وَرَجُلٌ حَلَفَ عَلَی يَمِينٍ کَاذِبَةٍ بَعْدَ الْعَصْرِ لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ وَرَجُلٌ مَنَعَ فَضْلَ مَائٍ فَيَقُولُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْيَوْمَ أَمْنَعُکَ فَضْلِي کَمَا مَنَعْتَ فَضْلَ مَا لَمْ تَعْمَلْ يَدَاکَ
عبدﷲ بن محمد، سفیان، عمرو، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن ﷲ تعالیٰ تین آ دمیوں سے بات نہیں کرے گا اور نہ ان کی طرف دیکھے گا، ایک وہ آدمی جس نے اپنے کسی سامان کے متعلق قسم کھا کر کہا کہ اسے اس سے زیادہ قیمت مل رہی تھی جتنی اس نے دی، اور وہ جھوٹا ہو، دوسرے وہ جس نے عصر کے بعد جھوٹی قسم کھا ئی تاکہ کسی مسلمان کا مال ہضم کر لے، تیسرے وہ کہ جس نے ضرورت سے زائد پانی روک رکھا (دیا نہیں) تو ﷲ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا کہ آج میں تجھ سے اپنا فضل روک رکھتا ہوں جس طرح تو نے ضرورت سے زائد چیز روک رکھی تھی جو تیرے ہاتھوں نے نہ بنائی تھی
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment