Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2286,TotalNo:6937


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب

حدیث نمبر
6937
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الزَّمَانُ قَدْ اسْتَدَارَ کَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ السَّنَةُ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ثَلَاثٌ مُتَوَالِيَاتٌ ذُو الْقَعْدَةِ وَذُو الْحَجَّةِ وَالْمُحَرَّمُ وَرَجَبُ مُضَرَ الَّذِي بَيْنَ جُمَادَی وَشَعْبَانَ أَيُّ شَهْرٍ هَذَا قُلْنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ فَسَکَتَ حَتَّی ظَنَنَّا أَنَّهُ يُسَمِّيهِ بِغَيْرِ اسْمِهِ قَالَ أَلَيْسَ ذَا الْحَجَّةِ قُلْنَا بَلَی قَالَ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا قُلْنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ فَسَکَتَ حَتَّی ظَنَنَّا أَنَّهُ سَيُسَمِّيهِ بِغَيْرِ اسْمِهِ قَالَ أَلَيْسَ الْبَلْدَةَ قُلْنَا بَلَی قَالَ فَأَيُّ يَوْمٍ هَذَا قُلْنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ فَسَکَتَ حَتَّی ظَنَنَّا أَنَّهُ سَيُسَمِّيهِ بِغَيْرِ اسْمِهِ قَالَ أَلَيْسَ يَوْمَ النَّحْرِ قُلْنَا بَلَی قَالَ فَإِنَّ دِمَائَکُمْ وَأَمْوَالَکُمْ قَالَ مُحَمَّدٌ وَأَحْسِبُهُ قَالَ وَأَعْرَاضَکُمْ عَلَيْکُمْ حَرَامٌ کَحُرْمَةِ يَوْمِکُمْ هَذَا فِي بَلَدِکُمْ هَذَا فِي شَهْرِکُمْ هَذَا وَسَتَلْقَوْنَ رَبَّکُمْ فَيَسْأَلُکُمْ عَنْ أَعْمَالِکُمْ أَلَا فَلَا تَرْجِعُوا بَعْدِي ضُلَّالًا يَضْرِبُ بَعْضُکُمْ رِقَابَ بَعْضٍ أَلَا لِيُبْلِغْ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ فَلَعَلَّ بَعْضَ مَنْ يَبْلُغُهُ أَنْ يَکُونَ أَوْعَی لَهُ مِنْ بَعْضِ مَنْ سَمِعَهُ فَکَانَ مُحَمَّدٌ إِذَا ذَکَرَهُ قَالَ صَدَقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ
محمد بن مثنی، عبدالوہاب، ایوب، محمد، ابن ابی بکرہ، حضرت ابوبکرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ زمانہ اس ہیئت پر گھوم کر آ گیا جس پر اس دن تھا جب کہ ﷲ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، سال میں بارہ مہینے ہوتے ہیں، جن میں چار مہینے حرام کے ہیں، تین تو پے در پے ہیں ذی القعد، ذی الحجہ، محرم اور رجب مضر جو جمادی الثانی اور شعبان کے درمیان ہے (پھر فرمایا) یہ کون سا مہینہ ہے؟ ہم نے کہا کہ ﷲ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ خاموش رہے، یہاں تک کہ ہم نے خیال کیا کہ آپ اس کا دوسرا نام رکھیں گے، آپ نے فرمایا کیا ذی الحجہ کا مہینہ نہیں ہے؟ ہم نے کہا جی ہاں، آپ نے فرمایا یہ کو ن سا شہر ہے؟ ہم نے کہا کہ ﷲ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، پھر آپ خا موش رہے یہاں تک کہ ہم نے خیال کیا کہ آپ اس کا دوسرا نام رکھیں گے آپ نے فرمایا کہ یہ بلدہ (مکہ) نہیں ہے؟ ہم نے کہا جی ہاں! آپ نے فرمایا یہ کون سا دن ہے؟ ہم نے کہا کہ ﷲ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ خاموش رہے حتیٰ کہ ہم نے خیال کیا کہ آپ اس کا دوسرا نام رکھیں گے، آپ نے فرمایا یہ یوم نحر نہیں ہے؟ ہم نے کہا جی ہاں! آپ نے فرمایا کہ تمہاری جانیں اور تمہارا مال اور محمد (بن سیرین) نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ابوبکرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے یہ بھی کہا کہ تمہاری آبروئیں تم پر حرام ہیں جس طرح تمہارا آج کا دن تمہارے اس شہر میں، تمہارے اس مہینہ میں حرام ہے، اور عنقریب تم اپنے رب سے ملو گے تو وہ تم سے تمہارے اعمال کے متعلق پو چھے گا، سن لو کہ میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا کہ ایک دو سرے کی گردن مارنے لگو اور سن لو کہ حاضر غائب کو پہنچا دے، امید ہے کہ جن کو پہنچایا جائے گا ان میں بعض ایسے ہوں گے جو بعض سننے والوں سے زیادہ یاد رکھنے والے ہوں گے اور محمد (بن سیرین) جب اس کو بیان کرتے تھے تو کہتے تھے کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے سچ فرمایا تھا، پھر آپ نے فرمایا کہ سن لو! میں نے پہنچا دیا، سن لو! میں نے پہنچا دیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment