کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
حدیث نمبر
6927
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُشَيْمٌ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ عَنْ جَرِيرٍ قَالَ کُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ نَظَرَ إِلَی الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ قَالَ إِنَّکُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّکُمْ کَمَا تَرَوْنَ هَذَا الْقَمَرَ لَا تُضَامُونَ فِي رُؤْيَتِهِ فَإِنْ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا تُغْلَبُوا عَلَی صَلَاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَصَلَاةٍ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ فَافْعَلُوا
عمرو بن عون، خالد و ہشیم، اسماعیل، قیس، حضرت جریر کہتے ہیں کہ ہم لوگ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے جب آپ چودھویں رات کے چاند کو دیکھتے تو فرماتے کہ عنقریب تم اپنے رب کو دیکھو گے جس طرح تم اس چاند کو دیکھتے ہو اور اس کے دیکھنے سے تمہیں کوئی دقت نہیں ہوتی، پس اگر تم طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے نماز پر مغلوب نہ کئے جا سکو (اگر تم نماز پڑھ سکو) تو ایسا کرو (یعنی پڑھو) -
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment