کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
اس امر کا بیان کہ اللہ تعالی کے ایک کم سو (ننانوے) نام ہیں۔
حدیث نمبر
6888
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ لِلَّهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ أَحْصَيْنَاهُ حَفِظْنَاهُ
ابوالیمان، شعیب، ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ﷲ تعالی کے ننانوے نام ہیں، جو شخص ان ناموں کو یاد کر لے، تو وہ جنت میں داخل ہو گا، احصیناہ کے معنی ہیں، ،حفظناہ، (یعنی ہم نے اس کو یاد کر لیا) ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment