Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2225,TotalNo:6876


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ وہ غیب کا جاننے والا ہے پس اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا۔
حدیث نمبر
6876
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَفَاتِيحُ الْغَيْبِ خَمْسٌ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا اللَّهُ لَا يَعْلَمُ مَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ إِلَّا اللَّهُ وَلَا يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ إِلَّا اللَّهُ وَلَا يَعْلَمُ مَتَی يَأْتِي الْمَطَرُ أَحَدٌ إِلَّا اللَّهُ وَلَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِلَّا اللَّهُ وَلَا يَعْلَمُ مَتَی تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا اللَّهُ
خالد بن مخلد، سلیمان بن بلال، عبدﷲ بن دینار، حضرت ابن عمر نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ غیب کی کنجیاں پانچ ہیں جن کو بجز خدا کے کوئی نہیں جانتا، ﷲ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ عورت کے رحم میں کیا ہے، خدا کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہونے والا ہے، اور نہ خدا کے سوا کوئی جانتا ہے کہ بارش کب ہو گی، اور نہ سوائے خدا کے کسی کو علم ہے کہ وہ کس زمین میں مرے گا، اور نہ ﷲ کے سوا کوئی جانتا ہے کہ قیامت کب آئے گی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment