کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
اس امر کا بیان کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا منع فرماناتحریم کا سبب ہے بجز اس کے جس کا مباح ہونامعلوم ہو۔
حدیث نمبر
6866
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ الْحُسَيْنِ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلُّوا قَبْلَ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ لِمَنْ شَائَ کَرَاهِيَةَ أَنْ يَتَّخِذَهَا النَّاسُ سُنَّةً
ابومعمر، عبدالوارث، حسین، ابن بریدہ، حضرت عبدﷲ مزنی نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعت (نفل) پڑھو، تیسری بار آپ نے فرمایا کہ یہ اس شخص کے لئے جو چاہے، آپ نے اس کو مکروہ سمجھا کہ کہیں لوگ اس کو سنت نہ بنا لیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment