Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2186,TotalNo:6837


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہل علم کواتفاق پررغبت دلانے کا بیان
حدیث نمبر
6837
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَابَقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْخَيْلِ فَأُرْسِلَتْ الَّتِي ضُمِّرَتْ مِنْهَا وَأَمَدُهَا إِلَی الْحَفْيَائِ إِلَی ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ وَالَّتِي لَمْ تُضَمَّرْ أَمَدُهَا ثَنِيَّةُ الْوَدَاعِ إِلَی مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ کَانَ فِيمَنْ سَابَقَ
موسیٰ بن اسمعیل، جویریہ، نافع، حضرت عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے گھوڑوں کے درمیان (دوڑا کر) مقابلہ کرایا، جو گھوڑے تیار کئے گئے چھوڑے گئے اور ان کی دوڑ کی انتہاء حفیا سے ثنیۃ الوداع تک تھی اور جو گھوڑے اس شرط کے لئے تیار نہیں تھے ان کی دوڑ ثنیۃ الوداع سے مسجد بنی زریق تک تھی، اورعبدﷲ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے مقابلہ کیا تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment