کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
اللہ کا قول ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے متعلق ہماراحکم پہلے ہوچکا ہے۔
حدیث نمبر
6945
حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَا جِبْرِيلُ مَا يَمْنَعُکَ أَنْ تَزُورَنَا أَکْثَرَ مِمَّا تَزُورُنَا فَنَزَلَتْ وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّکَ لَهُ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا إِلَی آخِرِ الْآيَةِ قَالَ کَانَ هَذَا الْجَوَابَ لِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
خلادبن یحیی، عمر بن ذر، ذر، سعیدبن جبیر، حضرت ابن عباس حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت نے فرمایا کہ اے جبریل علیہ السلام! تمہیں کون سی چیز اس بات سے روکتی ہے کہ تم ہمارے پاس اس سے زیادہ آؤ جتنا تم آیا کرتے ہو، تو یہ آیت نازل ہوئی کہ ہم صرف تمہارے رب کے حکم سے اترتے ہیں جو ہمارے سامنے اور ہمارے پیچھے ہے اسی کیلئے ہے یہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سوال کا جواب تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment