Saturday, October 16, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:352


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
جب کپڑا تنگ ہو (تو کس طرح نماز پڑھے)
حدیث نمبر
352
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ سَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ فَقَالَ خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ فَجِئْتُ لَيْلَةً لِبَعْضِ أَمْرِي فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي وَعَلَيَّ ثَوْبٌ وَاحِدٌ فَاشْتَمَلْتُ بِهِ وَصَلَّيْتُ إِلَی جَانِبِهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ مَا السُّرَی يَا جَابِرُ فَأَخْبَرْتُهُ بِحَاجَتِي فَلَمَّا فَرَغْتُ قَالَ مَا هَذَا الِاشْتِمَالُ الَّذِي رَأَيْتُ قُلْتُ کَانَ ثَوْبٌ يَعْنِي ضَاقَ قَالَ فَإِنْ کَانَ وَاسِعًا فَالْتَحِفْ بِهِ وَإِنْ کَانَ ضَيِّقًا فَاتَّزِرْ بِهِ
یحییٰ بن صالح، فلیح بن سلیمان، سعید بن حارث کہتے ہیں کہ ہم نے جابر بن عبدﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم پوچھا انہوں نے کہا میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ہمراہ آپ کے کسی سفر میں نکلا، ایک رات کو اپنی کسی ضرورت سے میں (آپ کے پاس) آیا میں نے آپ کو نماز پڑھتے ہوئے پایا اور میرے (جسم کے) اوپر ایک کپڑا تھا، تو میں نے اس سے اشتمال کیا ور آپ کے پہلو میں (کھڑے ہو کر) میں نے نماز پڑھی، جب آپ فارغ ہوئے تو فرمایا کہ اے جابر رات کو آنا کیسے ہوا؟ میں نے آپ کو اپنی ضرورت بتائی، جب میں فارغ ہو اتو آپ نے فرمایا یہ اشتمال جو میں نے دیکھا کیسا تھا؟ میں نے کہا ایک کپڑا تھا، آپ نے فرمایا اگر کپڑا وسیع ہو تو اس سے التحاف کر لیا کرو اور اگر تنگ ہو تو اس کی تہبند بنالو-

No comments:

Post a Comment