Saturday, October 16, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:367


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
سرخ کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
367
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قُبَّةٍ حَمْرَائَ مِنْ أَدَمٍ وَرَأَيْتُ بِلَالًا أَخَذَ وَضُوئَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَأَيْتُ النَّاسَ يَبْتَدِرُونَ ذَاکَ الْوَضُوئَ فَمَنْ أَصَابَ مِنْهُ شَيْئًا تَمَسَّحَ بِهِ وَمَنْ لَمْ يُصِبْ مِنْهُ شَيْئًا أَخَذَ مِنْ بَلَلِ يَدِ صَاحِبِهِ ثُمَّ رَأَيْتُ بِلَالًا أَخَذَ عَنَزَةً فَرَکَزَهَا وَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَائَ مُشَمِّرًا صَلَّی إِلَی الْعَنَزَةِ بِالنَّاسِ رَکْعَتَيْنِ وَرَأَيْتُ النَّاسَ وَالدَّوَابَّ يَمُرُّونَ مِنْ بَيْنِ يَدَيْ الْعَنَزَةِ
محمد بن عرعرہ، عمر بن ابی زائدہ، عون بن ابی جحیفہ، ابوجحیفہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو چمڑے کے ایک سرخ خیمہ میں دیکھا اور بلال کو میں نے دیکھا کہ انہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے لئے وضو کا پانی مہیا کیا، اور لوگوں کو دیکھا کہ وہ اس وضو کے پانی کو ہاتھوں ہاتھ لینے لگے، چناچہ جس کو اس میں سے کچھ مل جاتا تو وہ اسے (اپنے چہرہ پر) مل لیتا تھا، اور جسے اس میں سے کچھ نہ ملتاوہ اپنے پاس والے کے ہاتھ سے تری لیتا، پھر میں نے بلال کو دیکھا کہ انہوں نے آپ کا ایک عنزہ اٹھا کر گاڑ دیا اور نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ایک سرخ پوشاک میں (اپنی چادر اٹھائے ہوئے) برآمد ہوئے اور عنزہ کی طرف لوگوں کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھی، میں نے لوگوں کو اور جانوروں کو دیکھا کہ وہ عنزہ کے آگے سے نکلتے جا رہے تھے (حضور بدستور نماز ادا فرماتے رہے) -

No comments:

Post a Comment