Sunday, October 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:465


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
وہ مسجدیں جو مدینہ کے راستوں پر ہیں اور وہ مقامات جن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی
حدیث نمبر
465
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ قَالَ رَأَيْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَتَحَرَّی أَمَاکِنَ مِنْ الطَّرِيقِ فَيُصَلِّي فِيهَا وَيُحَدِّثُ أَنَّ أَبَاهُ کَانَ يُصَلِّي فِيهَا وَأَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي تِلْکَ الْأَمْکِنَةِ وَحَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ کَانَ يُصَلِّي فِي تِلْکَ الْأَمْکِنَةِ وَسَأَلْتُ سَالِمًا فَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا وَافَقَ نَافِعًا فِي الْأَمْکِنَةِ کُلِّهَا إِلَّا أَنَّهُمَا اخْتَلَفَا فِي مَسْجِدٍ بِشَرَفِ الرَّوْحَائِ
محمد بن ابی بکر، مقدمی، فضیل بن سلیمان، موسی بن عقبہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے سالم بن عبدﷲ کودیکھا کہ وہ راستہ میں کچھ مقامات کی تلاش کرتے تھے، اور وہیں نماز پڑھتے نماز پڑھا کرتے تھے، اور بیان کرتے تھے کہ ان کے باپ وہیں نماز پڑھتے تھے، اور انہوں نے ان مقامات میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، موسی بن عقبہ کہتے کہ مجھ سے نافع نے ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے نقل کیا کہ وہ انہی مقامات میں نماز پڑھا کرتے تھے، اور میں نے سالم سے پوچھا تو کہا میں جانتا ہوں کہ انہوں نے بھی ان تمام مقامات میں نافع کی موافقت کی، البتہ جو مسجد روحاء کی بلندی پر واقع تھی، اس میں دونوں کا اختلاف تھا-

No comments:

Post a Comment