کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
امام کا سترہ اس کے مقتدیوں کے لئے کافی ہے
حدیث نمبر
468
حَدَّثَنَا إِسْحَاقٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا خَرَجَ يَوْمَ الْعِيدِ أَمَرَ بِالْحَرْبَةِ فَتُوضَعُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا وَالنَّاسُ وَرَائَهُ وَکَانَ يَفْعَلُ ذَلِکَ فِي السَّفَرِ فَمِنْ ثَمَّ اتَّخَذَهَا الْأُمَرَائُ
اسحاق، عبدﷲ بن نمیر، عبیدﷲ ، نافع، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم جب عید کے دن (نماز پڑھانے) نکلتے تو حکم دیتے کہ نیزہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے گاڑ دیا جائے، آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھاتے اور لوگ آپ کے پیچھے ہوتے، سفر میں (بھی) آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم یہی کرتے تھے، اسی جگہ سے امراء نے اسے اختیار کرلیا ہے-
No comments:
Post a Comment