کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
امام کا سترہ اس کے مقتدیوں کے لئے کافی ہے
حدیث نمبر
469
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِهِمْ بِالْبَطْحَائِ وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ الظُّهْرَ رَکْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَکْعَتَيْنِ تَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ الْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ
ابوالولید، شعبہ، عون بن ابی جحیفہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے اپنے باپ کویہ کہتے ہوئے سنا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے بطحاء میں لوگوں کو نیزے کا سترہ قائم کرکے نماز پڑھائی، ظہر کی دو رکعت اور عصر کی دو رکعت (کیوں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مسافر تھے) آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے عورت اور گدھے نکل رہے تھے-
No comments:
Post a Comment