کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
نماز پڑھنے والے اور سترہ کے درمیان کتنا فاصلہ ہونا چاہیے؟
حدیث نمبر
470
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ کَانَ بَيْنَ مُصَلَّی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ الْجِدَارِ مَمَرُّ الشَّاةِ
عمرہ بن زرارہ، عبدالعزیز بن ابی حازم، ابوحازم، سہل بن سعد رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے نماز پڑھنے کی جگہ اور دیوار کے درمیان میں ایک بکری کے نکل جانے کے بقدر (فاصلہ ہوتا) تھا- امکی بن ابراہیم، یزید بن ابی عبیدہ، سلمہ (بن اکوع رضی ﷲ تعالیٰ عنہ) روایت کرتے ہیں کہ مسجد (کی جانب قبلہ) کی دیوار منبر کے پاس تھی اور دیوار دونوں کے درمیان اس قدر فصل تھا کہ بکری اس سے نکل سکتی تھی-
No comments:
Post a Comment