Sunday, October 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:476


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
ستون کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
476
حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ کُنْتُ آتِي مَعَ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ فَيُصَلِّي عِنْدَ الْأُسْطُوَانَةِ الَّتِي عِنْدَ الْمُصْحَفِ فَقُلْتُ يَا أَبَا مُسْلِمٍ أَرَاکَ تَتَحَرَّی الصَّلَاةَ عِنْدَ هَذِهِ الْأُسْطُوَانَةِ قَالَ فَإِنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّی الصَّلَاةَ عِنْدَهَا
مکی بن ابراہیم، یزید بن ابی عبید روایت کرتے ہیں کہ میں سلمہ بن اکوع کے ہمراہ (مسجد نبوی) میں آیا کرتا تھا، وہ اس ستون کے پاس نماز پڑھا کرتے تھے، جو مصحف کے قریب تھا، میں نے کہا کہ اے ابومسلم! میں دیکھتا ہوں کہ تم اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کی کوشش کیا کرتے ہو، انہوں نے کہا کہ یہ اس لئے کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو اس کے پاس نماز پڑھنے کی کوشش فرماتے دیکھا ہے-

No comments:

Post a Comment