Saturday, November 6, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:610

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَسَوَّی النَّاسُ صُفُوفَهُمْ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَقَدَّمَ وَهُوَ جُنُبٌ ثُمَّ قَالَ عَلَی مَکَانِکُمْ فَرَجَعَ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ خَرَجَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ مَائً فَصَلَّی بِهِمْ

اسحق، محمد بن یوسف، اوزاعی، زہری، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نماز کی اقامت ہو گئے اور لوگوں نے اپنی صفیں برابر کر لیں اتنے میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم باہر نکلے اور آگے بڑھ گئے حالانکہ آپ جنب تھے یا آنے پر فرمایا کہ تم لوگ اپنی جگہ کھڑے رہو چناچہ آپ لوٹ گئے اور آپ نے غسل فرمایا پھر باہرتشریف لائے تو آپ کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا اب آپ نے نماز پڑھائی-


کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = اذان کا بیان
باب = اگر امام کہے کہ اپنی جگہ پر ٹھہرے رہو جب تک کہ میں لوٹ کر نہ آؤں تو مقتدی اس کا انتظار کریں
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  610


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment