کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
مردوں کے پیچھے عورتوں کے نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
826
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ هِنْدٍ بِنْتِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ قَامَ النِّسَائُ حِينَ يَقْضِي تَسْلِيمَهُ وَيَمْکُثُ هُوَ فِي مَقَامِهِ يَسِيرًا قَبْلَ أَنْ يَقُومَ قَالَ نَرَی وَاللَّهُ أَعْلَمُ أَنَّ ذَلِکَ کَانَ لِکَيْ يَنْصَرِفَ النِّسَائُ قَبْلَ أَنْ يُدْرِکَهُنَّ أَحَدٌ مِنْ الرِّجَالِ
یحییٰ بن قزعہ، ابراہیم بن سعد، زہری، ہند بنت حارث حضرت ام سلمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب سلام پھیرتے تھے تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سلام پھیرتے ہی عورتیں اٹھ کھڑی ہوتی تھیں، اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اٹھنے سے پہلے اپنی جگہ میں تھوڑی دیر ٹھہر جاتے تھے، (زہری کہتے ہیں کہ) ہم یہ جانتے ہیں و ﷲ اعلم کہ یہ (ٹھہرنا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا) اس لئے تھا کہ جس میں عورتیں قبل اس کے کہ مردا نہیں ملیں، لوٹ جائیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment