Sunday, December 5, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1183


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
میت کے اشعارکس طرح کیا جائے؟۔
حدیث نمبر
1183
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَنَّ أَيُّوبَ أَخْبَرَهُ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ سِيرِينَ يَقُولُ جَائَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا امْرَأَةٌ مِنْ الْأَنْصَارِ مِنْ اللَّاتِي بَايَعْنَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَتْ الْبَصْرَةَ تُبَادِرُ ابْنًا لَهَا فَلَمْ تُدْرِکْهُ فَحَدَّثَتْنَا قَالَتْ دَخَلَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَغْسِلُ ابْنَتَهُ فَقَالَ اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِکَ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ کَافُورًا فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي قَالَتْ فَلَمَّا فَرَغْنَا أَلْقَی إِلَيْنَا حِقْوَهُ فَقَالَ أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ وَلَمْ يَزِدْ عَلَی ذَلِکَ وَلَا أَدْرِي أَيُّ بَنَاتِهِ وَزَعَمَ أَنَّ الْإِشْعَارَ الْفُفْنَهَا فِيهِ وَکَذَلِکَ کَانَ ابْنُ سِيرِينَ يَأْمُرُ بِالْمَرْأَةِ أَنْ تُشْعَرَ وَلَا تُؤْزَرَ
احمد، عبدﷲ بن وہب، ابن جریج، ایوب سے روایت کرتے ہیں ایوب نے ابن سیرین کوکہتے ہوئے سنا کہ ام عطیہ (انصار کی عورتوں میں سے ایک عورت جس نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی) بصرہ آئی کہ اپنے بیٹے کو دیکھیں تو اسے نہ پایا اور انہوں نے ہم سے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس نبی صلی ﷲ علیہ وسلم تشریف لائے اور ہم آپ کی صاحبزادی کو غسل دے رہے تھے، تو آپ نے فرمایا، کہ اسے تین یا پانچ مرتبہ یا اگر ضرورت سمجھو تو اس سے زائد بار غسل دو، پانی اور بیری کے پتے کے ساتھ آخر میں کافور ملاو جب تم فارغ ہوجاؤ تو ہمیں اطلاع کرو انہوں نے کہا کہ جب ہم فارغ ہوئے تو ہماری طرف اپنا ازار پھینک دیا اور فرمایا کہ اس کو اس کے جسم سے ملادو اور اس سے زیادہ نہیں فرمایا اور مجھے یاد نہیں کہ آپ کی کون سی صاحبزادی تھیں اور کہا کہ اشعار سے مراد اس کولپیٹ دینا ہے اسی طرح ابن سیرین عورت کوحکم دیتے تھے کہ کپڑے میں لپیٹ دی جائے اور تہبند باندھا جائے



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment