کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
عورتوں کے بال ان کی پیٹھ پر ڈال دئیے جائیں۔
حدیث نمبر
1185
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ قَالَ حَدَّثَتْنَا حَفْصَةُ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ تُوُفِّيَتْ إِحْدَی بَنَاتِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَانَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اغْسِلْنَهَا بِالسِّدْرِ وِتْرًا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِکَ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ کَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ کَافُورٍ فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَلْقَی إِلَيْنَا حِقْوَهُ فَضَفَرْنَا شَعَرَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ وَأَلْقَيْنَاهَا خَلْفَهَا
مسدد، یحیی بن سعید، ہشام بن حسان، حفصہ، ام عطیہ سے روایت کرتی ہیں ام عطیہ نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی وفات پاگئی تو ہمارے پاس نبی صلی ﷲ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا کہ اس کو بیری کے پتے سے طاق بار غسل دو تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ یا اگر ضرورت سمجھو تو اس سے زائد مرتبہ دے دو اور آخری مرتبہ میں کافور ملادو، جب تم فارغ ہو جاو تو مجھے خبر کرو جب ہم لوگ فارغ ہو گئے تو آپ کو اطلاع دی گئی آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ہم لوگوں کو اپنا تہبند دیا ہم نے ان کے سر کے بالوں کو گوندھ کر تین حصے کیے اور ان کی پیٹھ کی طرف ان کو ڈال دیا۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment