کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
میت پر نوحہ کرنے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر
1211
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ فِي قَبْرِهِ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِ تَابَعَهُ عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ وَقَالَ آدَمُ عَنْ شُعْبَةَ الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِبُکَائِ الْحَيِّ عَلَيْهِ
عبدان، عبدان کے والد، شعبہ، قتادہ، سعید بن مسیب، ابن عمر رضی ﷲ عنہ اپنے والد عمر رضی ﷲ عنہ سے اور وہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا میت پر اس کی قبر میں عذاب ہوتا ہے اس سبب سے کہ اس پر نوحہ کیا جاتا ہے عبدالاعلی نے اس کے متابع حدیث روایت کی، ہم سے یزید بن زریع نے انہوں نے سعید سے، سعید نے قتادہ سے روایت کیا ہے اور آدم نے شعبہ سے روایت کیا ہے کہ میت پر زندوں کے رونے سے عذاب ہوتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment