کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
عذاب قبر کے متعلق جو حدیثیں منقول ہیں۔
حدیث نمبر
1284
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ سَمِعْتُ الْأَشْعَثَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ يَهُودِيَّةً دَخَلَتْ عَلَيْهَا فَذَکَرَتْ عَذَابَ الْقَبْرِ فَقَالَتْ لَهَا أَعَاذَکِ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ عَذَابِ الْقَبْرِ فَقَالَ نَعَمْ عَذَابُ الْقَبْرِ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدُ صَلَّی صَلَاةً إِلَّا تَعَوَّذَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ زَادَ غُنْدَرٌ عَذَابُ الْقَبْرِ
عبدان، ابوعبدان، شعبہ، اشعث، اپنے والد سے وہ مسروق سے اور مسروق، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک یہودی عورت میرے پاس آئی اور عذاب قبر کا تذکرہ کیا اور ان سے کہا کہ ﷲ تمہیں عذاب قبر سے بچائے- تو حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے قبر کے عذاب کے متعلق پوچھا، آپ نے فرمایا ہاں قبر میں عذاب ہوتا ہے- حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو کوئی نماز نہیں پڑھتے دیکھا مگر یہ کہ اس میں عذاب قبر سے پناہ مانگتے تھے- غندر نے عذاب قبر کی زیادتی کے الفاظ بیان کئے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment