Saturday, December 11, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1320



کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
جس مال کی زکوۃ دی جاتی ہے تو وہ کنز نہیں ہے۔
حدیث نمبر
1320
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي هَاشِمٍ سَمِعَ هُشَيْمًا أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ مَرَرْتُ بِالرَّبَذَةِ فَإِذَا أَنَا بِأَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقُلْتُ لَهُ مَا أَنْزَلَکَ مَنْزِلکَ هَذَا قَالَ کُنْتُ بِالشَّأْمِ فَاخْتَلَفْتُ أَنَا وَمُعَاوِيَةُ فِي الَّذِينَ يَکْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ مُعَاوِيَةُ نَزَلَتْ فِي أَهْلِ الْکِتَابِ فَقُلْتُ نَزَلَتْ فِينَا وَفِيهِمْ فَکَانَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ فِي ذَاکَ وَکَتَبَ إِلَی عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَشْکُونِي فَکَتَبَ إِلَيَّ عُثْمَانُ أَنْ اقْدَمْ الْمَدِينَةَ فَقَدِمْتُهَا فَکَثُرَ عَلَيَّ النَّاسُ حَتَّی کَأَنَّهُمْ لَمْ يَرَوْنِي قَبْلَ ذَلِکَ فَذَکَرْتُ ذَاکَ لِعُثْمَانَ فَقَالَ لِي إِنْ شِئْتَ تَنَحَّيْتَ فَکُنْتَ قَرِيبًا فَذَاکَ الَّذِي أَنْزَلَنِي هَذَا الْمَنْزِلَ وَلَوْ أَمَّرُوا عَلَيَّ حَبَشِيًّا لَسَمِعْتُ وَأَطَعْتُ
علی بن ہاشم، ہشیم، حصین، زید بن وہب روایت کرتے ہیں کہ میں ربذہ سے گزرا، تو ابوذر سے ملا اور ان سے پوچھا کہ آپ کو اس مقام میں کس چیز نے پہنچایا؟ انہوں نے بتایا میں شام میں تھا تو مجھ میں اور معاویہ میں آیت (وَالَّذِينَ يَکْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ) کی تفسیر میں اختلاف ہوا- معاویہ نے کہا کہ یہ آیت اہل کتاب کے بارے میں نازل ہوئی ہے- میں نے کہا ہمارے اور اہل کتاب دونوں کے لئے نازل ہوئی اور اس سلسلہ میں میری ان سے خوب بحث ہوئی انہوں نے عثمان مجھے لکھا کہ مدینہ چلے آو- چناچہ میں چلا آیا تو لوگوں کا میرے پاس اس طرح ہجوم ہونے لگا گویا اس سے پہلے انہوں نے مجھے دیکھا ہی نہ تھا میں نے یہ عثمان رضی ﷲ عنہ سے کہا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر تمہاری خواہش ہو تو ایسی جگہ گوشہ نشین ہوجاؤ جو مدینہ کے قریب ہو یہی چیز تھی جس کے سبب سے میں اس جگہ میں مقیم ہوں اور اگر مجھ پر کسی حبشی کو امیر مقرر کردیں تو میں سنوں گا اور اطاعت کروں گا-




contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment