کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
خادم کے اجر کا بیان جب وہ اپنے مالک کے حکم سے خیرات کرے۔
حدیث نمبر
1351
حَدَّثَني مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْخَازِنُ الْمُسْلِمُ الْأَمِينُ الَّذِي يُنْفِذُ وَرُبَّمَا قَالَ يُعْطِي مَا أُمِرَ بِهِ کَامِلًا مُوَفَّرًا طَيِّبًا بِهِ نَفْسُهُ فَيَدْفَعُهُ إِلَی الَّذِي أُمِرَ لَهُ بِهِ أَحَدُ الْمُتَصَدِّقَيْنِ
محمد بن علاء، ابواسامہ، برید بن عبدﷲ ، ابوبردہ، ابوموسی نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان خزانچی جو امانت دار ہو اور اپنے مالک کا حکم نافذ کرے، اور بعض دفعہ یہ بھی فرمایا کہ جس قدر اسے حکم دیا جائے پورا کرے اور اس سے اس کا دل خوش ہو اور جس کے لئے اسے حکم دیا گیا ہے اس کو دیدے، تو وہ بھی صدقہ کرنے والوں میں سے ایک ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment