Saturday, December 11, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1356


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
ہر مسلمان پر صدقہ واجب ہے۔
حدیث نمبر
1356
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَلَی کُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ فَقَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ قَالَ يَعْمَلُ بِيَدِهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ قَالُوا فَإِنْ لَمْ يَجِدْ قَالَ يُعِينُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ قَالُوا فَإِنْ لَمْ يَجِدْ قَالَ فَلْيَعْمَلْ بِالْمَعْرُوفِ وَلْيُمْسِکْ عَنْ الشَّرِّ فَإِنَّهَا لَهُ صَدَقَةٌ
مسلم بن ابراہیم، شعبہ، سعید بن ابی بردہ اپنے والد سے اور ان کے دادا سے وہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا ہر مسلمان پر صدقہ واجب ہے، لوگوں نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم جس کے پاس مال نہ ہو، آپ نے فرمایا اپنے ہاتھ سے کام کرے اور خود بھی نفع اٹھائے اور خیرات کرے، لوگوں نے کہا اگر یہ بھی میسر نہ ہو- تو آپ نے فرمایا حاجت مند مظلوم کی امداد کرے- لوگوں نے کہا اگر اس کی طاقت نہ ہو- تو آپ نے فرمایا اچھی باتوں پر عمل کرے اور برائیوں سے رکے اس کے لئے یہی صدقہ ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment