کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
اللہ بزرگ و برتر کا قول اور گردن چھڑانے اور قرضداروں اور اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائے۔
حدیث نمبر
1379
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّدَقَةِ فَقِيلَ مَنَعَ ابْنُ جَمِيلٍ وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَنْقِمُ ابْنُ جَمِيلٍ إِلَّا أَنَّهُ کَانَ فَقِيرًا فَأَغْنَاهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَأَمَّا خَالِدٌ فَإِنَّکُمْ تَظْلِمُونَ خَالِدًا قَدْ احْتَبَسَ أَدْرَاعَهُ وَأَعْتُدَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَمَّا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَعَمُّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهِيَ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ وَمِثْلُهَا مَعَهَا تَابَعَهُ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ وَقَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ هِيَ عَلَيْهِ وَمِثْلُهَا مَعَهَا وَقَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ حُدِّثْتُ عَنِ الْأَعْرَجِ مِثْلِهِ
ابوالیمان، شعیب، ابوالزناد، اعرج، ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے صدقہ کا حکم دیا، تو آپ سے کہا گیا، کہ ابن جمیل، خالد بن ولید اور عباس بن عبدالمطلب زکوٰۃ نہیں دیتے- آپ نے فرمایا کہ ابن جمیل انکار نہیں کرتا ہے- مگر یہ کہ وہ فقیر تھا- اس کو ﷲ تعالی اور اسکے رسول نے مالدار بنایا (وہ ناشکری کرتا ہے) لیکن خالد تو اس پر تم (زکوٰۃ کا مطالبہ کرکے) ظلم کرتے ہو، اس نے اپنی زرہیں اور سامان جنگ ﷲ کی راہ میں وقف کردیا ہے اور عباس بن عبدالمطلب میرے چچا ہیں ان کی زکوٰۃ ان پر صدقہ ہے اور اتنا ہی اور بھی، ابن ابی الزناد نے اپنے والد سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے اور ابن اسحاق نے ابوالزناد سے روایت کیا کہ هِيَ عَلَيْهِ وَمِثْلُهَا مَعَهَا (وہ عباس یہ صدقہ اور اتنا ہی اور بھی) ابن جریج نے کہا کہ مجھ سے بواسطہ اعرج اسی طرح حدیث بیان کی گئی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment