Saturday, December 11, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1399


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
کیا اپنے صدقہ کے مال کو خرید سکتا ہے؟
حدیث نمبر
1399
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ حَمَلْتُ عَلَی فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَضَاعَهُ الَّذِي کَانَ عِنْدَهُ فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَهُ وَظَنَنْتُ أَنَّهُ يَبِيعُهُ بِرُخْصٍ فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا تَشْتَرِي وَلَا تَعُدْ فِي صَدَقَتِکَ وَإِنْ أَعْطَاکَهُ بِدِرْهَمٍ فَإِنَّ الْعَائِدَ فِي صَدَقَتهِ کَالْعَائِدِ فِي قَيْئِهِ
عبدﷲ بن یوسف، مالک بن انس، زید بن اسلم، اسلم سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ میں نے ﷲ کے راستے میں ایک گھوڑا دیا- جس شخص کے پاس وہ گھوڑا تھا اس نے اس کو خراب کردیا، تو میں نے اسے خریدنا چاہا اور میں نے سمجھا کہ وہ اسے سستا بیچے گا، تو میں نے نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو آپ نے فرمایا اسے نہ خریدو اور اپنے صدقہ کو واپس نہ لو، اگرچہ وہ تم کو ایک درہم میں دے، اس لئے کہ صدقہ دے کر واپس لینے والا اس شخص کی طرح ہے جو اپنی قے کو کھائے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment