Sunday, December 12, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1409


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
صدقہ کے اونٹ اور اس کے دودھ سے مسافروں کے کام لینے کا بیان۔
حدیث نمبر
1409
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ نَاسًا مِنْ عُرَيْنَةَ اجْتَوَوْا الْمَدِينَةَ فَرَخَّصَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْتُوا إِبِلَ الصَّدَقَةِ فَيَشْرَبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا فَقَتَلُوا الرَّاعِيَ وَاسْتَاقُوا الذَّوْدَ فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُتِيَ بِهِمْ فَقَطَّعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ وَسَمَرَ أَعْيُنَهُمْ وَتَرَکَهُمْ بِالْحَرَّةِ يَعَضُّونَ الْحِجَارَةَ تَابَعَهُ أَبُو قِلَابَةَ وَحُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ
مسدد، یحیی، شعبہ، قتادہ، انس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ عرینہ کے کچھ لوگ مدینہ آئے تو یہاں کی آب و ہوا ان لوگوں کو راس نہ آئی تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو اجازت دی کہ صدقہ کے اونٹوں میں جا کر ان کا دودھ اور پیشاب پئیں، ان لوگوں نے چرواہے کو مار ڈالا اور اونٹ لے کر بھاگ گئے، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے آدمی بھیجے، چناچہ وہ لوگ لائے گئے، آپ نے ان کے ہاتھ پاوں کٹوا دیئے اور ان کی آنکھوں میں گرم سلایاں پھروادیں اور پتھریلی زمین میں انہیں ڈلوا دیا وہ لوگ پتھر چباتے تھے ابوقلابہ اور ثابت اور حمید نے بھی انس سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment