کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ تم زادراہ ساتھ لے کرجاو
حدیث نمبر
1429
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ عَنْ وَرْقَائَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ أَهْلُ الْيَمَنِ يَحُجُّونَ وَلَا يَتَزَوَّدُونَ وَيَقُولُونَ نَحْنُ الْمُتَوَکِّلُونَ فَإِذَا قَدِمُوا مَکَّةَ سَأَلُوا النَّاسَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَی وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَی رَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عِکْرِمَةَ مُرْسَلًا
یحیی بن بشر، شبابہ، ورقاء، عمرو بن دینار، عکرمہ، ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اہل یمن حج کرتے تھے، لیکن زاد راہ ساتھ لے کر نہیں جاتے تھے اور کہتے تھے کہ ہم خدا پر بھروسہ کرنے والے ہیں جب وہ مکہ میں آتے تو لوگوں سے بھیک مانگتے، اس لئے ﷲ تعالی نے یہ آیت نازل کی کہ راستے کا خرچ ساتھ لیکر جایا کرو- بہترین توشہ تقویٰ پرہیز گاری ہے- ابن عینیہ نے بواسطہ عمرو، عکرمہ اس کو مرسلا روایت کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment