کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
اہل شام کے احرام باندھنے کی جگہ کا بیان۔
حدیث نمبر
1432
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّأْمِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ الْمَنَازِلِ وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ فَهُنَّ لَهُنَّ وَلِمَنْ أَتَی عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِنَّ لِمَنْ کَانَ يُرِيدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَمَنْ کَانَ دُونَهُنَّ فَمُهَلُّهُ مِنْ أَهْلِهِ وَکَذَاکَ حَتَّی أَهْلُ مَکَّةَ يُهِلُّونَ مِنْهَا
مسدد، حماد، عمرو بن دینار، طاوس، ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ، اہل شام کے لئے جحفہ اور اہل نجد کے لئے قرن منازل اور اہل یمن کے لئے یلملم کو احرام باندھنے کی جگہ مقرر فرمایا- یہ جگہیں ان کے لئے میقات ہیں، اور ان لوگوں کے لئے بھی جو ان کے علاوہ دوسری جگہوں سے حج اور عمرہ کے ارادے سے آئیں، جو ان میقاتوں کے اندر رہنے والے ہیں انکے احرام باندھنے کی جگہ ان کے گھر سے شروع ہوتی ہے یہاں تک کہ اہل مکہ گھر ہی سے احرام باندھیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment