کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ عقیق ایک مبارک وادی ہے۔
حدیث نمبر
1439
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ وَبِشْرُ بْنُ بَکْرٍ التِّنِّيسِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنِي عِکْرِمَةُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ إِنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَادِي الْعَقِيقِ يَقُولُ أَتَانِي اللَّيْلَةَ آتٍ مِنْ رَبِّي فَقَالَ صَلِّ فِي هَذَا الْوَادِي الْمُبَارَکِ وَقُلْ عُمْرَةً فِي حَجَّةٍ
حمیدی، ولید و بشر بن بکر تنیسی، اوزاعی، یحیی، عکرمہ ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے حضرت عمر رضی ﷲ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو وادی عقیق میں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے ایک آنے والا آیا اور کہا کہ اس مبارک وادی میں نماز پڑھ لو اور کہو کہ میں نے عمرہ کو حج میں شریک کرلیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment