کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
لبیک کہنے سے پہلے جانور پر سوار ہونے کے وقت تحمید، تسبیح اور تکبیر کہنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1454
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ مَعَهُ بِالْمَدِينَةِ الظُّهْرَ أَرْبَعًا وَالْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ بَاتَ بِهَا حَتَّی أَصْبَحَ ثُمَّ رَکِبَ حَتَّی اسْتَوَتْ بِهِ عَلَی الْبَيْدَائِ حَمِدَ اللَّهَ وَسَبَّحَ وَکَبَّرَ ثُمَّ أَهَلَّ بِحَجٍّ وَعُمْرَةٍ وَأَهَلَّ النَّاسُ بِهِمَا فَلَمَّا قَدِمْنَا أَمَرَ النَّاسَ فَحَلُّوا حَتَّی کَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ أَهَلُّوا بِالْحَجِّ قَالَ وَنَحَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدَنَاتٍ بِيَدِهِ قِيَامًا وَذَبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ کَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ قَالَ بَعْضُهُمْ هَذَا عَنْ أَيُّوبَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَنَسٍ
موسی بن اسماعیل، وہیب، ایوب، ابوقلابہ، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے آپ کے ساتھ لوگوں نے بھی مدینہ میں ظہر کی چار رکعتیں اور عصر کی ذوالحلیفہ میں دو رکعتیں پڑھیں، پھر وہاں رات بھر رہے یہاں تک کہ صبح ہوگئی، پھر سوار ہوئے یہاں تک کہ سواری بیدا میں پہنچی- تو آپ نے ﷲ کی حمد بیان کی اور تسبیح پڑھی اور تکبیر کہی پھر حج اور عمرہ کی لبیک کہی اور لوگوں نے بھی حج اور عمرہ کی لبیک کہی- جب ہم مکہ میں پہنچے تو آپ نے لوگوں کو حکم دیا کہ احرام کھول دیں یہاں تک کہ ترویہ کا دن آیا تو لوگوں نے حج کا احرام باندھا اور نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے چند اونٹوں کو کھڑا کرکے ذبح کیا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے مدینہ میں دو سینگوں والے مینڈھے ذبح کئے- ابوعبدﷲ (بخاری) نے کہا کہ بعض نے اس کو ابوایوب سے انہوں نے ایک شخص سے اور اس شخص نے انس سے روایت کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment