کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم جیسا احرام باندھا۔
حدیث نمبر
1459
حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ عَطَائٌ قَالَ جَابِرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنْ يُقِيمَ عَلَی إِحْرَامِهِ وَذَکَرَ قَوْلَ سُرَاقَةَ وَزَادَ مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا أَهْلَلْتَ يَا عَلِيُّ قَالَ بِمَا أَهَلَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَأَهْدِ وَامْکُثْ حَرَامًا کَمَا أَنْتَ
مکی بن ابراہیم، ابن جریج، عطاء، جابر رضی ﷲ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی ﷲ عنہ کو حکم دیا کہ وہ اپنے احرام پر قائم رہے اور سراقہ کا قول بیان کیا اور محمد بن بکر بواسطہ جریج اتنا اور زیادہ بیان، کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ اے علی رضی ﷲ عنہ تم نے کس چیز کا احرام باندھا؟ حضرت علی نے جواب دیا جس چیز کا احرام نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے باندھا ہے آپ نے فرمایا تو قربانی دو، اور احرام میں ٹھہرے رہو، جیسا کہ تم اس وقت ہو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment