کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کرنے کا بیان
حدیث نمبر
1604
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَکَّارٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا وَالْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَکْعَتَيْنِ فَبَاتَ بِهَا فَلَمَّا أَصْبَحَ رَکِبَ رَاحِلَتَهُ فَجَعَلَ يُهَلِّلُ وَيُسَبِّحُ فَلَمَّا عَلَا عَلَی الْبَيْدَائِ لَبَّی بِهِمَا جَمِيعًا فَلَمَّا دَخَلَ مَکَّةَ أَمَرَهُمْ أَنْ يَحِلُّوا وَنَحَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ سَبْعَ بُدْنٍ قِيَامًا وَضَحَّی بِالْمَدِينَةِ کَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ
سہل بن بکار، وہیب، ایوب، قلابہ، انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ میں ظہر کی نماز کی چار رکعتیں پڑھیں اور ذوالحلیفہ میں عصر کی دو رکعتیں پڑھیں، وہیں رات بھر رہے یہاں تک کہ جب صبح ہوگئی، تو اپنی سواری پر سوار ہوئے اور تہلیل و تسبیح کرنے لگے، جب بیداء پہنچے تو دونوں کیلئے لبیک کہی جب مکہ میں داخل ہوئے، تو لوگوں کو احرام کھولنے کا حکم دیا اور نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے سات اونٹ کھڑے کر کے ذبح کیے اور مدینہ میں سینگوں والے دو ابلق مینڈھے ذبح کیے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment