کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
طواف زیارت کے بعد عورت کو حیض آجانے کا بیان۔
حدیث نمبر
1643
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاضَتْ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَحَابِسَتُنَا هِيَ قَالُوا إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ قَالَ فَلَا إِذًا
عبدﷲ بن یوسف، مالک، عبدالرحمن بن قاسم، قاسم حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے ورایت کرتے ہیں وہ بیان کرتی ہیں کہ صفیہ بنت حیی زوجہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو حیض آ گیا- تو میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا آپ نے فرمایا کیا وہ ہمیں روک لے گی لوگوں نے کہا کہ وہ طواف زیارت کر چکیں ہیں، آپ نے فرمایا تو ہمیں ٹھہرنے کی ضرورت نہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment