Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1654


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
محصب سے اخیر رات کو چلنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1654
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ حَاضَتْ صَفِيَّةُ لَيْلَةَ النَّفْرِ فَقَالَتْ مَا أُرَانِي إِلَّا حَابِسَتَکُمْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَقْرَی حَلْقَی أَطَافَتْ يَوْمَ النَّحْرِ قِيلَ نَعَمْ قَالَ فَانْفِرِي قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَزَادَنِي مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا مُحَاضِرٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَذْکُرُ إِلَّا الْحَجَّ فَلَمَّا قَدِمْنَا أَمَرَنَا أَنْ نَحِلَّ فَلَمَّا کَانَتْ لَيْلَةُ النَّفْرِ حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَلْقَی عَقْرَی مَا أُرَاهَا إِلَّا حَابِسَتَکُمْ ثُمَّ قَالَ کُنْتِ طُفْتِ يَوْمَ النَّحْرِ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ فَانْفِرِي قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَمْ أَکُنْ حَلَلْتُ قَالَ فَاعْتَمِرِي مِنْ التَّنْعِيمِ فَخَرَجَ مَعَهَا أَخُوهَا فَلَقِينَاهُ مُدَّلِجًا فَقَالَ مَوْعِدُکِ مَکَانَ کَذَا وَکَذَا
عمرو بن حفص، حفص، اعمش، ابراہیم، اسود حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ روانگی کی رات میں صفیہ کو حیض آگیا چناچہ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میں تمہیں روک دوں گی، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا عقری حلقی (بانجھ، سر منڈی) کیا اس نے قربانی کے دن طواف کر لیا تھا؟ کسی نے بتایا ہاں! آپ نے فرمایا کہ روانہ ہوجا! ابوعبدﷲ (بخاری) کہتے ہیں کہ مجھ سے محمد نے بواسطہ محاضر، اعمش، ابراہیم، اسود، عائشہ رضی ﷲ عنہا اتنی زیادتی کے ساتھ روایت کیا حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے فرمایا کہ ہم لوگ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے ہمارا ارادہ صرف حج کا تھا جب ہم مکہ پہنچے تو ہمیں حکم دیا کہ احرام کھول دیں جب روانگی کا وقت آیا تو صفیہ بنت حیی کو حیض آ گیا نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا عقری حلقی میں سمجھتا ہوں تو ہم کو روک ہی لے گی، آپ نے فرمایا کہ قربانی کے دن تو نے طواف کر لیا تھا انہوں نے کہا ہاں، آپ نے فرمایا تو روانہ ہو جا، عائشہ رضی ﷲ عنہا کا بیان ہے میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم میں نے احرام نہیں کھولا تھا تو آپ نے فرمایا تنعیم سے عمرہ کر لے چناچہ ان کے ساتھ ان کے بھائی نکلے تو ہم آپ سے اس حال میں ملے کہ آپ آخر رات میں نکلے تھے آپ نے فرمایا مجھ سے ملنے فلاں فلاں جگہ ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment