کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
حج کے بعد بغیر ہدی کے عمرہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1668
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُوَافِينَ لِهِلَالِ ذِي الْحَجَّةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فَلْيُهِلَّ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُهِلَّ بِحَجَّةٍ فَلْيُهِلَّ وَلَوْلَا أَنِّي أَهْدَيْتُ لَأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ فَمِنْهُمْ مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَمِنْهُمْ مَنْ أَهَلَّ بِحَجَّةٍ وَکُنْتُ مِمَّنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ فَحِضْتُ قَبْلَ أَنْ أَدْخُلَ مَکَّةَ فَأَدْرَکَنِي يَوْمُ عَرَفَةَ وَأَنَا حَائِضٌ فَشَکَوْتُ ذَلِکَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ دَعِي عُمْرَتَکِ وَانْقُضِي رَأْسَکِ وَامْتَشِطِي وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ فَفَعَلْتُ فَلَمَّا کَانَتْ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ أَرْسَلَ مَعِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ إِلَی التَّنْعِيمِ فَأَرْدَفَهَا فَأَهَلَّتْ بِعُمْرَةٍ مَکَانَ عُمْرَتِهَا فَقَضَی اللَّهُ حَجَّهَا وَعُمْرَتَهَا وَلَمْ يَکُنْ فِي شَيْئٍ مِنْ ذَلِکَ هَدْيٌ وَلَا صَدَقَةٌ وَلَا صَوْمٌ
محمد بن مثنی، یحیی، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ہم لوگ ذوالحجہ کا چاند دیکھتے ہی نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص عمرہ کا احرام باندھناچاہے وہ عمرہ کا احرام باندھ لے اور جوشخص حج کا احرام باندھناچاہے تو وہ حج کا احرام باندھے، اگر میں ہدی ساتھ نہ لاتا تو عمرہ کا احرام باندھتا، ان میں سے بعض لوگوں نے عمرہ کا احرام باندھا اور بعض نے حج کا احرام باندھا تھا اور (حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کا بیان ہے) کہ مکہ میں داخل ہونے سے پہلے حائضہ ہوگئی اور حالت حیض ہی میں عرفہ کا دن آگیا تو میں نے رسول ﷲ سے اس کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا کہ اپنا عمرہ چھوڑ دے اور اپنا سر کھول کر کنگھی کرلے اور حج کا احرام باندھ، چناچہ میں نے ویسا ہی کیا، جب محصب کی رات آئی تو میرے ساتھ عبدالرحمن کو تنعیم کی طرف بھیجا عبدالرحمن نے ان کو اپنے ساتھ بٹھا لیا اور انہوں نے اپنے عمرہ کے بدلے میں دوسرے عمرہ کا احرام باندھا، ﷲ تعالی نے انکا حج اور عمرہ پورا کردیا اور اس میں نہ تو ہدی دینا پڑی نہ خیرات کرنا پڑی اور نہ روزے رکھنے پڑے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment